تمل ناڈو کے قائم مقام وزیراعلی او پنیرسیلوم نے آج کہا کہ سابق وزیراعلی
جے للیتا کی کی موت کے معاملے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے گی۔مسٹر پنیرسیلوم نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے کہا کہ محترمہ جے
للیتا کی موت کے سلسلےلوگوں میں جو شک ہے اسے دور
کرنے کےلئے یہ ریاستی
حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پورے معاملے کی جانچ کرائی جائے اور اس کے پیش نظر
ان کی موت کے معاملے کی قانونی جانچ کرائی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ محترمہ جےللیتا کا پانچ دسمبر 2016کو اپولیو اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا جہاں وہ 75دنوں تک داخل رہی تھیں۔